945 
یہی میری حسرت، یہی ہے تمنا 
حضور ﷺ آپ کو دیکھنا چاہتا ہوں 
 
کِھلا دیجئے میری چاہت کا غنچہ 
حضور ﷺ آپ کو دیکھنا چاہتا ہوں 
🌹🌹🌹🌹🌹 
کہیں روتے روتے نہ بھر جائیں آنکھیں 
کہیں رّک نہ جائیں یہ بے چین سانسیں 
 
اُٹھا دیجئے اپنے چہرے سے پردہ 
حضور ﷺ آپ کو دیکھنا چاہتا ہوں 
🌹🌹🌹🌹🌹 
سرِ حشر تشریف لا دو گے لیکن 
لحد میں بھی جلوہ دکھا دو گے لیکن 
 
 نِکلنے سے پہلے میں اپنا جنازہ  
حضور ﷺ آپ کو دیکھنا چاہتا ہوں 
🌹🌹🌹🌹🌹 
یہی اعلیٰ حضرت کے دل کا تھا نعرہ 
یہی ہم غلاموں کی بھی ہے تمنا  
 
اُٹھا دیجئے پردہ دکھا دیجئے چہرہ 
حضور ﷺ آپ کو دیکھنا چاہتا ہوں 
🌹🌹🌹🌹🌹 
کہا سانپ نے غار میں ابوبکر سے 
انگوٹھا ہٹاؤ میں آؤں کدھر سے 
 
تڑپ ہے زیارت کی اے میرے آقا ﷺ 
حضور ﷺ آپ کو دیکھنا چاہتا ہوں  
🌹🌹🌹🌹🌹 
ابوبکر سے  معذرت  چاہتا ہوں 
نکلتے ہی باہر  یہی سانپ  بولا 
 
انگوٹھے میں اس واسطے میں نے کاٹا 
حضور ﷺ آپ کو دیکھنا چاہتا ہوں 
🌹🌹🌹🌹🌹 
مدینے میں تشریف لائے صحابی 
کہا  بس  یہی اک تمنا ہے میری 
 
میں نابینا ہوں مجھ کو کر دیجئے بینا 
حضور ﷺ آپ کو دیکھنا چاہتا ہوں  
🌹🌹🌹🌹🌹 
طالبِ دُعا محمد ارشاد رضا قادری صدیقی
		
