1 d ·Oversætte

درود شریف کی فضیلت

1.علامہ سخاوی نے عامر بن ربیعہ سے حضور اکرم ﷺ کا ارشاد نقل کیا ہے کہ جو شخص مجھ پر ایک مرتبہ درود بھیجتا ہے، اللہ جل شانہ اس پر دس مرتبہ درود بھیجتا ہے، تمھیں اختیار ہے جتنا چاہے کم بھیجو جتنا چاہے زیادہ

2.حضور اکرم ﷺ کا ارشاد ہے ” تم میں سے کثرت سے درود شریف پڑھنے والا کل قیامت کے دن مجھ سے سب سے زیادہ قریب ہو گا۔

3.حضور اقدس ﷺ کا ارشاد ہے کہ مجھ پر کثرت سے درود بھیجا کرو، اس لیے کہ قبر میں ابتداء ہتم سے میرے بارے میں سوال کیا جائے گا۔

4.نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ جو شخص مجھ پر کثرت سے درود بھیجے گا وہ عرش کے سائے میں ہوگا۔

5۔ حضور اقدس ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ اپنی مجالس کو درود شریف کے ساتھ مزین کیا کرو اس لیے کہ مجھ پر درود شریف پڑھنا تمہارے لیے قیامت میں نور ہے ۔